پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن : ٹاپ فور ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا

پیر 13 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے کوالیفائر اور ایلی منیٹر کھیلنے والی ٹاپ فور ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کا فیصلہ ہونے کے بعد پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کی پوزیشن واضح ہو گئی ہے۔

لاہور قلندرز پہلی، ملتان سلطانز دوسری، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری اور پشاور چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔15 مارچ کو ہونے والے پہلے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہو گا۔ کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلی منیٹر ٹو کھیلے گی۔

16 مارچ کو پہلا ایلی منیٹر میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا۔ 17 مارچ کو کوالیفائر ہارنے والی ، پہلا ایلی منیٹر جیتنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔19 مارچ کو ایلی منیٹر ٹو اور کوالیفائر کی فاتح ٹیم کے درمیان فائنل ہو گا۔

پاکستان سُپر لیگ 8 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 8 جیتنے والی ٹیم کو 24 قیراط سونے سے بنی ٹرافی کے ساتھ 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 جیتنے والی ٹیم کو 8 کروڑ جب کہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے رقم دی گئی تھی۔

پی ایس ایل کی تمام 6 فرنچائز ٹرافی اپنے نام کر چکی ہیں

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوئی تھی جبکہ اسی روز پہلا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ پی ایس ایل 8 کا فائنل میچ اور اختتامی تقریب 19 مارچ کو لاہور میں ہوگی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پی ایس ایل فائنل میں فتح حاصل کی تھی

 پی ایس ایل کی تمام 6 فرنچائز کم از کم ایک ایک بار پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کر چکی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2016 اور 2018 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ پشاور زلمی نے 2017 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پی ایس ایل فائنل میں فتح حاصل کی تھی۔

کراچی کنگز نے 2020 میں لاہور قلندرز کو با آسانی شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ ملتان سلطانز نے 2021 میں اور 2022 میں لاہور قلندرز نے ٹرافی جیتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل