آسکرز2023 : کس نے کون سا ایوارڈ جیتا؟

پیر 13 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

95 ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکر ایوارڈز) کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سن دو ہزار تئیس کے آسکرز تقریب گزشتہ روز اتوار کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوئی جس میں فلمی ستاروں نے شرکت کی اور95 ویں آسکر ایوارڈز جیتنے والوں کا اعلان کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی مزاحیہ اداکار جمی کامل، بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے کی۔

تقریب میں کئی بڑے فلمی ستاروں اور فلموں کو آسکر ایوارڈز دیے گئے۔

بہترین تصویر کا ایوارڈ سائنس فکشن فلم ’ایوریتھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ (Everything Everywhere All at Once)کو دیا گیا، اس فلم میں اداکاری کے جوہر دیکھانے والی ملائشیا کی اداکارہ مشیل یوہ ایوریتھنگ کو بھی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

تصویر: اے پی

مشیل یوہ ایوریتھنگ اسکر ایوارڈ جیتنے والی پہلی ایشیائی خاتون اداکارہ بن گئی ہیں۔

تصویر: اے پی

بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کا آسکرایوارڈ آل کوائیٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ (All Quiet on the Western Front) کو دیا گیا جس میں پہلی جنگِ عظیم کے دوران میں پیش آنے والے واقعات و تنازعات کو کہانی کی صورت میں دیکھایا گیا ہے۔

اس فلم نے 4 ایوارڈز اپنے نام کیے، بہترین عکس بندی، بہترین بین الااقوامی فلم اور بہترین اوریجنل اسکور جیسے ایوارڈز اس فلم کو دیے گئے ہیں۔

تصویر: اے پی

بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ امریکی ڈائریکٹر ڈینیل روہر کی فلم ناوالنی (Navalny) کے حصے میں آیا ہے۔ یہ فلم روس کی اپوزیشن لیڈر ناوالنی کو زہر دے کے مارنے سے متعلق واقعات کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری ڈینیئل روہر نے کی ہے۔ یہ دستاویزی فلم ٹی وی چینل BIOاور CNN نے مشترکہ طور پر بنائی ہے۔

تصویر : ٹوئیٹر

مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم کا ایوارڈ بھارتی دستاویزی فلم ’’دی الیفینٹ وشپیررز‘‘ The Elephant Whisperers کو دیا گیا ہے یہ اسکر ایوارڈ جیتنے والی بھارت کی مختصر دورانیے کی پہلی دستاویزی فلم ہے۔

تصویر : ٹوئیٹر

تاہم ملالہ یوسف زئی کی مختصردورانیے کی دستاویزی فلم دی اسٹرینجر گیٹ Stranger Gate آسکرز ایوارڈ نہ جیت سکی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malala Yousafzai (@malala)

بہترین گانے کا آسکر ایوارڈ بھارتی تیلگو فلم آر آر آر کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو دیا گیا ہے۔

تصویر : اے پی

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق

وزیرستان میں تجارتی سرگرمیاں بحال، انگور اڈہ بارڈر 2 سال بعد کھل گیا

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ