پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر رہنما عظمیٰ کاردار نے پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعے کی وضاحت کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ایک ویڈیو میں عظمیٰ کاردار نے کہاکہ مریم نواز جب پنجاب اسمبلی میں آئیں تو میں ناشتہ کر رہی تھی اور ہاتھوں پر آئل لگا ہوا تھا۔
پی ٹی آئی کی جھوٹ کے فیکٹری مالکان نے میری ویڈیو پر وویلا مچایا ہوا ہے میں ناشتہ کررہی تھی تو مریم صاحبہ نے سلام کیا میرے ذہن میں نہیں آیا کہ میرے ہاتھوں پر ککنگ آئل لگا ہے تو میں خود ہی پھر ایک دم سے پیچھے ہٹ گئی
خیر یوتھیو آج کے دن کیلےبچارو خوش ہوجاو pic.twitter.com/BEvtKlefAe— Uzma Kardar (@UzmaKardar) February 26, 2024
کہتی ہیں کہ میں نے مریم بی بی کو سلام کیا، جب ذہن میں آیا کہ ہاتھوں پر آئل لگا ہوا ہے تو خود ہی پیچھے ہٹ گئی، مگر کچھ جھوٹ کی فیکٹری چلانے والے پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مریم نواز جب پنجاب اسمبلی میں آئیں تو ارکان اسمبلی نے انہیں مبارک باد دی، مبارک باد وصول کرتے ہوئے مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سابق رکن قومی اسمبلی و ممبر پی ٹی آئی عظمٰی کاردار انہیں مبارک باد دے رہی ہیں لیکن مریم نواز نے ان کا ہاتھ اپنے کندھے سے ہٹا دیا اور آگے بڑھ گئیں۔
یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے تھے، تاہم اب عظمیٰ کاردار کی وضاحت کے بعد تبصروں کا نیا طوفان آ گیا ہے۔
محمد شفقت ایڈووکیٹ نامی ایکس صارف نے لکھا کہ ہم بھی تنقید کی بندوقیں لے کر میدان میں داخل ہوئے ہی تھے کہ آپ نے وضاحت کر دی۔ ہم ہر اچھے کام پر مریم نواز شریف کا حوصلہ بڑھاتے رہیں گے لیکن اگر ایک فیصد بھی کہیں غلط کام ہوا تو ہم پہلے تنقید کریں گے۔
ہم بھی تنقید کی بندوقیں لے کر میدان میں داخل ہوئے ہی تھے کہ آپ نے وضاحت کر دی ہے ہم ہر اچھے کام پر مریم نواز شریف صاحبہ کا حوصلہ بڑھاتے رہے گے لیکن اگر ایک فیصد بھی کہیں غلط کام ہوا تو دشمن تو دشمن ہم پہلے تنقید کریںگے
— Muhammad Sharafat Advocate (@Sardarm26277084) February 26, 2024
یاسمین ناز نے عظمیٰ کاردار پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پیسے کے لیے یہ بڑھیا جوتے بھی چاٹے گی۔
پیسے کے لئے بڑھیا جوتے بھی چاٹے گی
— Yasmin Naz (@nyasmin589) February 26, 2024
اسامہ گل وڑائچ لکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی والوں کو صرف پنکی اور گوگی خوش کر سکتی ہیں۔
ان یوتھیوں کو صرف پنکی اور گوگی خوش کر سکتے ہیں
— Osman Gul Warraich (@WildWildHorse) February 26, 2024
واضح رہے کہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئی ہیں جس کے بعد فوراً بعد انہوں نے اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کا حکم دیا ہے۔