ہوا میں تیرتی اڑن کشتی

ہفتہ 7 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پانی کی سواری پانی میں نہیں اب ہوا میں اڑے گی، سویڈن کی کمپنی نے نئی کشتی تیار کرلی ہے۔

سوئڈش کمپنی نے لاس ویگاس میں جاری کنزیومرالیکٹرانکس شو 2023 میں اپنی الیکٹرک بوٹ متعارف کرائی ہے، جو پانی سے چند فٹ اوپر بلندی پر سفر کرے گی۔

الیکٹرک بوٹ کو پانی کے اوپر اڑانے کے لیے ہائیڈروفائل کا استعمال کیا گیا ہے، سویڈش کمپنی، کینڈیلا کی طرف سے تیار کردہ، C8 ، 28 فٹ لمبی آل الیکٹرک اسپیڈ بوٹ ہے جو 23 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک سفر کر سکتی ہے۔

16 ناٹ کی رفتار تک پہنچنے کے بعد کشتی کے ہائیڈرو فوائلز حرکت میں آجائیں گے جس سے کشتی پانی کی سطح سے اوپر اٹھ کر اپنا سفر پورا کرے گی، اس وجہ سے اس میں زیادہ توانائی کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

30مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش، 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والی کشتی کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار ہے، جبکہ 150 آرڈرز لانچ سے پہلے ہی موصول ہو چکے ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp