ہنڈائی پاکستان پہلی الیکٹرک کار لانچ کرنے کے لیے تیار

جمعرات 29 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہنڈائی نشاط موٹرز نے پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک وہیکل آئیونک 6 لانچ کرنے کی تیاری تیز کردیں اور توقع ہے کہ یہ گاڑی آئندہ 2 ایک روز میں متعارف کرادی جائے گی۔

بجلی سے چلنے والی اس سیڈان کار کے آنے سے ایسی گاڑیوں کی پاکستان کی مارکیٹ میں مزید توسیع متوقع ہے۔

گزشتہ کچھ روز سے ہنڈائی کمپنی اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر کچھ ٹیزر شیئر کر رہی ہے۔ اس عرصے کے دوران گاڑیوں کے شائقین کو متجسس رکھنے کے بعد اب کمپنی نے بالآخر پاکستان میں نئی ​​کار لانچ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

آئیونک 6  ماڈل کی امریکا میں 38 ہزار 650 ڈالر سے شروع ہوئی تھی جس کی رینج 429 کلومیٹر ہے جو 149 ہارس پاور بناتی ہے۔ فی الحال امریکا نے آئیونک 6  کو لانگ رینج سنگل ریئر موٹر ویرینٹ میں پیش کیا ہے جس کی قیمیت 42 ہزار 450 ڈالر ہے۔ کل 225 ہارس پاور والے انجن کی اس گاڑی کی رینج 560 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والا ماڈل 580 کلومیٹر رینج والا ہوگا یا کم طاقتور موٹر والا 429 کلومیٹر رینج والا ورژن ہوگا۔

ہنڈائی ٹیزر کے مطابق کمپنی یکم مارچ کو مقامی آٹو مارکیٹ میں اپنے تازہ ترین اضافے کی نقاب کشائی کرنے کے لیے تیار ہے۔

گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے اپنی تازہ ترین سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’ہنڈائی ڈرائیو کریں کیونکہ ہم نقل و حرکت کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں جس میں صرف ایک دن باقی ہے’۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کمپنی نے اب تک اپنی اس گاڑی کے نام کا باقائدہ اعلان نہیں کیا ہے تاہم رپورٹس کے مطابق یہ ’پراسرار‘ ہنڈائی کار ای وی آئیونک 6 ہی  ہے گو کمپنی نے اب تک کار کی قیمت اور اس کی بکنگ کے بارے میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp