وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو کابینہ کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا

جمعہ 1 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں بننے والی کابینہ کی تشکیل میں آزاد ارکان کے مطالبات آڑے آ گئے۔ مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزارتوں کےحصول کےلیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی میز پر سفارشوں کے انبار لگ گئے۔ ن لیگ میں شامل ہونے والے آزادامیدواروں نے وزارتوں کا مطالبہ کردیا۔ یہی وجہ ہے کہ  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو کابینہ کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے انتخاب کے بعد مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس طلب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں کابینہ کی تشکیل دومرحلوں میں کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 16رکنی کابینہ تشکیل دئیے جانے کاامکان ہے۔

پہلے مرحلے میں آزاد ارکان اور ق لیگ کے لوگوں کو کابینہ میں شامل کیاجائے گا۔ دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں بعض مزید ناموں کو بھی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کابینہ کے لیے  بعض لوگوں کے نام فائنل کرلیے ہیں۔ کابینہ کے لیے حتمی ناموں میں خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ذکیہ شاہنواز، ایوب گادھی، بلال یاسین اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘