برطانیہ کے علاقے ویلش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے جسم پر خرگوشوں کے 69 مختلف ٹیٹو بنوا کر اپنے پسندیدہ جانور سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔
ویلش سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ کریگ ایونز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا پہلا خرگوش ٹیٹو 2009 میں بنوایا تھا اور اب ان کے بازؤوں، ٹانگوں اور سینے پر مجموعی طور پر 69 خرگوشوں کا ٹیٹو ہیں۔
کریگ ایونز نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ مجھے خرگوش کی خوبصورتی بہت پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتنی پیاری مخلوق ہیں اور ٹیٹو جیسی خوبصورت چیز بنوانے کے لیے ان سے اچھی چیز کوئی نہیں ہے، یہ مجھے واقعی بے حد پسندہیں ‘۔ ایوانز نے کہا کہ وہ فی الحال پالتو خرگوش نہیں رکھ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میرے پاس کوئی پالتو خرگوش نہیں ہے کیونکہ میرے پاس برٹی نامی ایک ٹیریئر کتوں کی ایک جوڑی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ اچھی جوڑی ہوگی، لیکن میں اس جوڑی سے بھی بہت محبت کرتا ہوں۔
ایوانز نے کہا کہ برٹی ان کے خرگوش ٹیٹو کا موضوع نہیں ہیں، لیکن ان ٹیٹوز میں بھی کتے کو تھیم کے طور پر رکھا گیا ہے۔