قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی طرف سے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد اُمیدوارعمرایوب نے تقریر پر سینسر لگائے جانے پراحتجاج کرتے ہوئے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ ان کی تقریر بھی پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی) پر دکھائی جائے۔
مزید پڑھیں
اتوار کے روز وزیراعظم کے انتخاب کے بعد میاں شہباز شریف کی تقریر کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب کو تقریر کے مائیک پر مدعو کیا تو پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی) نے ان کی تقریر پر سینسر لگا دیا، جس پرعمرایوب نے ایوان میں سخت احتجاج کیا اور اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ وہ ایوان میں اس وقت اپوزیشن کی قیادت کر رہے ہیں اور سرکاری ٹیلی ویژن پر وزیر اعظم شہبازشریف کی تقریر کی طرح ان کی تقریر بھی نشر کرنا ان کا حق بنتا ہے۔
انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ ان کی تقریر کو بھی سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے جس پر اسپیکر نے پی ٹی وی کو اپوزیشن کی تقاریر بھی دکھانے کا حکم دیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم تحفظات کے باوجود جمہوری عمل میں حصہ لے رہے ہیں لیکن عمرایوب کی تقریر کو لائیو نہ دکھانے پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر براہِ راست نشر کی گئی جبکہ عمر ایوب کی تقریر سینسر کی گئی، عمرایوب کی تقریر میں کوئی ایسا لفظ نہیں تھا کہ جس کو حذف کرنے کا کہا گیا ہو، اسپیکر سے احتجاج کیا ہے، کل بھی ایسا کیا گیا تو ہمارا ساتھ بیٹھنا مشکل ہو جائے گا۔
ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے اپوزیشن کو بلیک آؤٹ کرنے پر سخت تنقید کی جا رہی ہے، احمد نامی ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے شہباز شریف کی تقریر کے بعد اپوزیشن کی تقاریر پر سینسر لگا دیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے جب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو مائیک پر تقریر کے لیے مدعو کیا توسرکاری ٹیلی ویژن نے انہیں یکسر نظر انداز کر دیا۔
صارف نے لکھا کہ حکومتی بیانیہ تو یہ تھا کہ ’ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے‘ لیکن اپوزیشن کو اس طرح نظر انداز کرنا اس بیانیے کی حقیقت کے لیے کافی ہے۔
PTV censors opposition speeches after SS speech. Speaker NA invited Umar Ayub on Mic and state television completely ignored it and moved on. So much for this govt narrative that "sab ko saath ley kar chalain gay". Later on speaker ordered PTV to show opposition speeches too
— Ammad Yousaf (@AmmadYousaf) March 3, 2024
ایک اور ایکس صارف اسرار احمد نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’ کیا پی ٹی وی نے پارلیمنٹ میں وزارت عظمیٰ کے امیدوارعمرایوب خان کے پارلیمان میں خطاب کو لائیو کور کیا؟ اگر نہیں تو کیا مصیبت پڑ گئی تھی؟
انہوں نے لکھا کہ شہاز شریف کی وزارت عظمیٰ کا آغاز ایکس سابق ٹوئٹر کی بندش، میڈیا پر پاپندی اور اپوزیش کی آواز کو دبانے سے ہو رہا ہے؟ ن لیگ میں کوئی رجل رشید نہیں کہ اس طرف توجہ دلائیں۔
کیا پی ٹی وی پارلیمنٹ نے وزارت عظمی کے امیدوار عمر ایوب خان کی پارلیمان میں خطاب لائیو کور کیا؟
اگرنہیں تو کیامصیبت پڑ گئی تھی؟
تو شہباز صاحب کےوزارت عظمی کاآغاز ٹوئیر بندش، میڈیا پر پابندی اور اپوزیشن کی آواز دبانے سے ہورہا ہے؟ن لیگ میں کوئی رجل رشید نہیں کہ اس طرف توجہ دلائیں— Israr Ahmed (@IsrarAhmedPK) March 3, 2024
ایک اور صارف نے لکھا کہ عمران خان کی تصویر کی وجہ سے پی ٹی وی نے سائیڈ کیمرے سے کوریج دینا شروع کی تو کسی نے عمر ایوب کے کپڑوں اور مائیکروفون پر عمران خان کے اسٹیکرز چسپاں کر دیے۔
عمران خان کی تصویر کو نا دکھانے کی وجہ سے پی ٹی وی نے دوسرے اینگل سے کیمرے فٹ کر کے عمر ایوب صاحب کی تقریر شروع کروائی لیکن کسی نے اُس اینگل سے بھی عمران خان کی تصویر دکھانے کیلئے عمر ایوب کے آگے لہرا دی
کہاں کہاں سے مائنس کرو گے؟pic.twitter.com/00ii6k9i8W
— Shams Khattak (@Sh_am_92) March 3, 2024