وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور

ہفتہ 2 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے امیدوار شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے گئے تھے جو سیکریٹری طاہر حسین نے وصول کیے۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کے کاغذات بھی جمع کرائے گئے تھے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے بتایا ہے کہ شہباز شریف اور ایوب کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیے گئے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا گیا تھا جو مسترد کر دیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارت عظمیٰ کے امیدواروں شہباز شریف اور عمر ایوب کے تجویز اور تائید کنندگان کی موجودگی میں کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کے لیے ایوان میں 169 ارکان کی حمایت درکار ہے، جبکہ اتحادی جماعتوں کو اس وقت 209 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

اتحادی جماعتوں کے امیدوار شہباز شریف کو پاکستان پیپلزپارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت حاصل ہے، جبکہ دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کو ایوان میں 91 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب کل 3 مارچ کو ہوگا جس کا شیڈول جاری کر دیاگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی