‘مصنوعی ذہانت عالمی معیشت میں 15.7 فیصد حصہ ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہے’

منگل 14 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ماہرین کا کہنا ہے کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس اگلے سات برسوں میں عالمی معشیت میں  پندرہ اعشاریہ سات فیصد حصہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل آف انڈیا گریش چندر مرمو نے کہا  ہے کہ  تیزی سے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) 2030 ء تک عالمی معیشت میں 15.7 کھرب ڈالر کا حصہ ڈالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایس اے آئی 20 کے سینئر عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گریش چندر مرمو نے کہا اگرچہ مصنوعی ذہانت معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے لیکن اس سے پرائیویسی اور تحفظ کو خطرات کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی میں سماجی و اقتصادی ترقی کی قیادت کرنے کی صلاحیت ہے اور اسے شہریوں اور ملک کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کیئر، خوردہ فروشی، مالیات، زراعت، خوراک، آبی وسائل، ماحولیات اور آلودگی، تعلیم، خصوصی ضروریات، نقل و حمل، توانائی، عوامی تحفظ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور عدلیہ سمیت بعض ایسے شعبے ہیں جنھیں حل کرنے کی صلاحیت اے آئی  کے پاس ہے۔

گریش چندر مرمو  نے کہا کہ اگرچہ اے آئی  بہت سے مواقع پیش کرتا ہے، تاہم یہ شفافیت اور انصاف سے متعلق خدشات کو بھی جنم دیتا ہے۔ پرائیویسی پر اے آئی  کے اثرات، اے آئی سسٹمز میں تعصب اور امتیاز، اور عام لوگوں کی طرف سے اے آئی  الگورتھم کی ناکافی سمجھ بھی اس کے مسائل میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘