’اپنی چھت، اپنا گھر‘، وزیراعلیٰ پنجاب کا کم آمدنی والے بے گھر افراد کے لیے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں کم آمدنی والے بے گھر افراد کے لیے’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پنجاب میں ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کے سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سربراہی میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکام سے ایک جامع پلان طلب کیا اور 6 ہفتے میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایت کی۔

اس منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدنی والے شہریوں کے لیے 3 ہزارسے زائد گھر بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈاؤن پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں کم آمدن والے بے گھر افراد کو بنے بنائے گھر دیئے جائیں گے، غریب کے لیے چھت مہیا کرنا ہمار امنشور ہے، وعدہ ضرور پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بنے بنائے گھروں کی تعمیر میں تعمیراتی معیار اورپائیداری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، یہ گھر شہروں کے قریب ہوں گے تاکہ لوگوں کو آمدورفت میں آسانی ہو۔

سابق سینیٹر پرویز رشید، ارکان اسمبلی عظمیٰ بخاری، چیف سیکریٹری، ایس ایم بی آر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری ہاؤسنگ، سیکریٹری فنانس، کمشنر لاہوراوردیگر حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف

آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟