ڈراپ سے شاندار کیچ تک, کولن منرو نے بال پکر کو گلے لگا لیا، ویڈیو وائرل

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے گزشتہ روزپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹد کے بیٹر کولن منرو کی ’بال پکر‘ کے ہمراہ کیچ پکڑنے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پشاور زلمی کے عامر جمال نے بلند و بالا چھکا لگایا اور بال باؤنڈری لائن پر موجود کولن منرو کے سر کے اوپر سے ہوتی ہوئی باہر چلی گئی۔

اس دوران باؤنڈری پر موجود بال پکر نے کیچ لینے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکا اور بال اس کے ہاتھوں سے نکل گئی۔

باؤنڈری فیلڈر کولن منرو نے بال پکر کو کیچ لینے کا صحیح طریقہ بتایا اور تھوڑی ہی دیر بعد ایک اور بلند چھکا اس کے پاس آیا جسے بچے نے کولن منرو کے بتائے ہوئے طریقے سے کیچ کیا اور کامیاب ہوا۔

کیچ لینے کے بعد بال پکر نے خوشی سے کولن منرو کو دیکھا ہے اور جواب میں کولن منرو بھی جذباتی انداز میں بچے کے پاس گئے اور اُسے گلے لگا لیا۔

اس پرجوش اور خوش کن منظر پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ڈراپ سے شاندار کیچ تک، کولن منرو گرم جوشی سے بال پکر سے مل رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ آج کے دن کی سب سے خوبصورت ویڈیو ہے، اور پی ایس ایل میں کتنا خوبصورت لمحہ ہے کہ کولن منرو بال پکر کو گلے لگا رہے ہیں۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ آپ کیویز سے بلیک کیپ تو لے سکتے ہیں لیکن ان کا مہذب رویہ نہیں۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ہم سب کو کرکٹ میں ایسے ہی رویوں کی ضرورت تھی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی ماضی میں ایک بال پکر تھے، انہوں نے لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمٰن کی بال پر باؤنڈری کے باہر جنوبی افریقا کے جے پی ڈومینی کا شاندار کیچ لیا تھا۔

بابر اعظم کے کیچ کے بعد کمنٹیٹر نے کہا تھا کہ اس بچے نے جتنا اچھا کیچ پکڑا ہے اس کا کرکٹ میں اتنا ہی شاندار مستقبل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے