وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گزشتہ روز لاہور میں وحدت کالونی میں واقع گورنمنٹ پائلٹ گرلز سیکنڈری اسکول کا دورہ کیا جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اسکول کے دورے کے دوران طالبات سے زیر مطالعہ مضمون کا پوچھتی ہیں کہ وہ اس وقت کون سا مضمون پڑھ رہی ہیں؟ جس پر طالبات بتاتی ہیں کہ اس وقت کنجنکشن (گرامر) پڑھی جا رہی ہے۔ جس پر مریم نواز کہتی ہیں کہ جیوگرافی؟
اس پر سوشل میڈیا صارفین اور مریم نواز کے سیاسی مخالفین بھی ان پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں کہ صوبہ کی وزیر اعلیٰ کو کنجنکشن (گرامر) اور جیوگرافی میں فرق تک معلوم نہیں۔
Maryam: kya parh rahey ho?
kids: conjunction, grammar.
Maryam: GEOGRAPHY?
this woman is so dumb. who studies grammar in Geography? 😭 pic.twitter.com/l596yagD18
— Dexie (@dexiewrites) March 4, 2024
فیکٹ چیک: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا ایک خاص حصہ شیئر کیا جا رہا ہے، مکمل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس وقت مریم نواز نے جیوگرافی کہا، اس وقت وہ کتاب کا ٹائٹل دیکھ رہی تھیں، پھر وہاں موجود طالبات نے کہا کہ وہ جیوگرافی نہیں کجنکشن (گرامر) پڑھ رہی ہیں تو مریم نواز نے دوبارہ کتاب کی طرف دیکھ کر کہا کہ یہاں بھی جیوگرافی لکھا ہے اور دونوں کی کتاب اکھٹی ہے جس پر وہاں موجود ٹیچر نے بتایا کہ یہ انگریزی اور جیوگرافی کی اکھٹی کتاب ہے جو حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔
Marry: What are you studying?
Students: Conjunction grammar.
Marry: Geography!
Student: No English
Marry: Oh both are in the same book.That's how politicians cover up things! pic.twitter.com/BzYlLzYPxG
— Cric Bash (@bash_699) March 4, 2024