اسحاق ڈار وزیر خزانہ نہیں ہوں گے؟

منگل 5 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے سینیئر رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وزارت خزانہ سے متعلق فیصلہ اسحاق ڈار کی مشاورت سے کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں معیشت سے متعلق تجاویز لیں، اسحاق ڈار طبیعت خرابی کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ حبیب بینک کے صدر محمد اورنگزیب کی معاشی ٹیم میں کلیدی حیثیت ہوگی اور وہ بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مصدق ملک نے کہاکہ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد کابینہ کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے۔

وی نیوز نے اس حوالے سے سینیئر تجزیہ کاروں کی رائے جاننے کی کوشش بھی کی تھی کہ شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر خزانہ کون ہوگا، تو اس پر سینیئر تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہاکہ وزیر خزانہ کا قلمدان اس مرتبہ بھی اسحاق ڈار کو ہی سونپا جائے گا، جبکہ انصار عباسی نے کہاکہ وزیر خزانہ کے نام کے لیے طاقتور حلقوں سے رابطہ کیا جائے گا اور اسی کی روشنی فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کے مطابق وزارت خزانہ کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اسحاق ڈار، مصدق ملک اور حبیب بینک کے صدر محمد اورنگزیب کے نام زیر غور ہیں۔

مصدق ملک کی حالیہ گفتگو سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ اسحاق بطور وزیر خزانہ شہباز شریف کی کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp