وزیراعظم شہباز شریف بیرونی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ روانہ

اتوار 25 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف 4 ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں اتوار کو لاہور سے دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اور  وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور ان کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ترکیہ فلاحی میدان میں تعاون مزید بڑھائیں گے، ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو

وزیراعظم 25 سے 30 مئی تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم کو بھارت کے ساتھ حالیہ بحران کے دوران دوست ممالک کی طرف سے پاکستان کو دی گئی حمایت کے لیے گہری تعریف اور اعتراف کا موقع ملے گا۔

وہ 20-30 مئی کو تاجکستان کے شہر دوشنبہ میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟