پنجاب کابینہ نے رمضان نگہبان ریلیف پیکیج 2024 کی منظوری دیدی

جمعرات 7 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے اپنے پہلے اجلاس میں رمضان نگہبان ریلیف پیکیج 2024 کی منظوری دیدی، اس پروگرام کے تحت 65 لاکھ سے زائد ریلیف پیکیج مستحق لوگوں کے گھروں تک پہنچائے جائیں گے، مجموعی طورپر 3کروڑ سے زائد شہری مستفید ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں تمام وزراء خصوصی طور پر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیر رمیش سنگھ اروڑا کو وزرات کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزراء کو رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کی کڑی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اشیاء خور و نوش کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ٹاسک دیا ہے۔

کابینہ اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان نگہبان ریلیف ہیمپر میں 10کلو آٹا، 2کلو چاول،2کلوچینی، 2کلو گھی اور 2کلو بیسن شامل ہوگا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اربن یونٹ اور اسپیشل برانچ کی ٹیموں کوفیلڈ سروے کرکے رمضان نگہبان ہیمپرز کی ترسیل پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رمضان نگہبان پروگرام کی موثر مانٹیرنگ کے لیے صوبائی وزراء پرمشتمل اسپیشل کمیٹی کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ ہیمپرز کی ترسیل کی نگرانی پنجاب آئی ٹی بورڈ کی تیار کردہ ایپ اورڈیش بورڈ کے ذریعے کی جائے گی۔

کابینہ نے ضلعی سطح پر سستے رمضان بازار لگانے کی بھی منظوری دی، مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدہ تربیت دی جائے۔

صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011ء کے تحت وزراء کو کابینہ کی کارروائی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے فائنانس اینڈ ڈویلپمنٹ اورکمیٹی برائے امن وامان کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سینئرممبربورڈ آف ریونیو، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سیکریٹری خزانہ، اطلاعات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی