کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 29 لاکھ سے زائد ہے ان بچوں کو اسکول واپس لانے کے لیے حکومت بلوچستان نے کتاب گاڑی منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسن ابدال کی لائبریری میں محفوظ قرآن پاک کے نایاب نسخے

اس منصوبے کا افتتاح صوبائی وزیرِ تعلیم راحیلہ حمید درانی نے گورنمنٹ گرلز لیڈی سنڈیمن ہائی اسکول میں یونیسف اور گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کے تعاون سے کیا۔

مذکورہ منصوبے کے تحت بلوچستان میں پہلی بار موبائل لائبریریوں کو دور دراز علاقوں تک بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں 13 اضلاع کے لیے کتاب گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں جن میں پاکستان کے معروف پبلشرز کی جانب سے دی گئی ہزار سے زائد کہانیوں اور معلوماتی کتب کے ساتھ ساتھ سرگرمیوں کا مواد اور ریڈنگ پروگرام بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: چترال کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لائبریری قائم کردی

 یہ گاڑیاں موبائل لائبریری اور چھوٹی کلاس روم کا کردار ادا کریں گی جہاں بچے مطالعہ، تخلیقی سرگرمیوں اور سیکھنے کے مختلف مراحل سے استفادہ کر سکیں گے۔ تربیت یافتہ نوجوان عملہ ان گاڑیوں کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کرے گا اور بچوں کو کتابوں کے استعمال، مطالعے کی عادت اور ریڈنگ سیشنز میں شریک کرے گا۔

مزید پڑھیں: کے ایچ خورشید لائبریری، آزاد کشمیر میں علم کا روشن مینار

کتاب گاڑیاں سال بھر فعال رہیں گی اور موسم کی تعطیلات میں بھی پہاڑی و صحرائی علاقوں تک پہنچنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ دیکھیے چلتی پھرتی لائبریری اس  ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں