گورنر خیبرپختونخو اغلام علی نے صوبے میں انتخابات کیلئے 28 مئی کی تاریخ دے دی۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہاکہ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن خوشگوار ماحول میں مشاورت ہوئی،پشاور میں بھی کافی معاملات طے پاگئے تھے،ہم نے انتخابات کیلئے 28 مئی کی تاریخ دے دی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ تاریخ دینا میری آئینی ذمہ داری ہے، وہ پوری کر دی ہے، سپریم کورٹ فیصلے پر بھی عملدرآمد ضروری ہے ،قبائلی عمائدین کے خدشات سے الیکشن کمیشن اورصدر کو آگاہ کیا ،ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سکیورٹی معاملات پر سوالات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں ہے،لکی مروت اور چارسدہ میں کل بھی پولیس کو ٹارگٹ کیاگیا۔ان کاکہناتھا کہ پہلے بھی کہہ رہے تھے اب بھی کہہ رہے ہیں کہ امن وامان کا مسئلہ ہے،قبائلی اضلاع کے لوگ آج بھی سراپا احتجاج ہیں
اس سے قبل گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ایوان صدر میں صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کی اور صوبے میں انتخابات کے لیے مشاورت کی۔
یہ بھی پڑھیں : صدر مملکت نے پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات کرانے کا اعلان کردیا