’خواتین کی ترقی وقت کی اہم ضرورت‘، گلگت بلتستان میں انٹرنیشنل ویمنز ڈے پر تقریب کا انعقاد

جمعہ 8 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان میں انٹرنیشنل ویمنز ڈے منایا گیا۔ گلگت میں مرکزی تقریب کا انعقاد اولڈ اسمبلی حال میں انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبرخان تھے۔

اس تقریب کا انعقاد وومن ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان ، آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) اور یو این وومن ، چیمبر آف کامرس گلگت ڈویژن ، روپانی فاؤنڈیشن گلگت بلتستان ، یو این ڈی پی (گلاف) اور انوایرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔

خواتین کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام نے خواتین کو اعلیٰ مقام اور مرتبہ دیا ہے، عورت معاشرے کا اہم  کردار ہے، جس کے بغیر گھر ویران اور معاشرہ سنسان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے مردوں کے ساتھ عورتوں کو بھی تعلیم حاصل کرنے کے لیے برابری کا حق دیا ہے۔ ہماری حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سےاور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے ۔

بہت سارے منصوبوں پر کام جاری ہے

وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ گلگت بلتستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بہت سارے منصوبوں پر کام جاری ہے، اور گلگت بلتستان کے کے لیے ویمن ڈیولپمنٹ کا قیام خواتین کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا میری توجہ خواتین کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ رہے گی۔ ہماری حکومت آنے کے بعد خواتین کو بااختیار بنانے کے ویژن کے تحت کام کر رہے ہیں اور ہم نے خواتین کو کابینہ  میں بھی شامل کیا ہے، تاکہ خواتین امپاور ہوں۔

خواتین بے پناہ مسائل کا شکار ہیں،یاسمین کریم

 یاسمین کریم جنڈر اسپیشلٹ نے چارٹر اف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان کی خواتین بے پناہ مسائل کا شکار ہیں، پچھلے سال چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا، جس میں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے ڈیمانڈ پیش کیا تھا جس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں کام کررہی مگر انہیں موقعے فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر خواتین مارکیٹ میں مختلف اشیا کے اسٹالز بھی لگائے گئےتھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟