بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 2 برس مکمل

ہفتہ 9 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے دو سال مکمل ہوگئے ہیں۔ بھارت خطے میں بالادستی قائم کرنے کے لے میزائل ٹیکنالوجی کو وسعت دینے میں مصروف ہے۔ تایم 2 برس بعد بھی انکوائری رپورٹ جاری نہ ہو سکی، اس طرح کی غیر ذمہ داری خطے میں عدم استحکام پیدا کرسکتی ہے۔

بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے واقعے نے ثابت کیا کہ ہتھیاروں کے حوالے سے بھارت کا کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی نظام مشکوک ہے۔ 9 مارچ 2022 کو بھارت کا براہموس میزائل پاکستان کے علاقے میاں چنوں میں آ گرا تھا۔

بھارت نے پاکستان کے ساتھ معذرت کرتے ہوئے اسے انسانی غلطی قرار دیا تھا۔ بڑے بڑے ہتھیار رکھنے والے بھارت کے پاس سنبھالنے کی صلاحیت نہیں، براہموس میزائل کا پاکستان کے علاقے میں گرنا ٹیکنالوجی پر سوالیہ نشان ہے۔

واقعہ کی 2 سال بعد بھی رپورٹ جاری نہیں کی گئی جو بڑی نا اہلی ہے۔ میزائل واقعے کے بعد بھارت نے ذمہ دار 3 اہلکاروں کو برطرف کیا تھا مگر رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی تھی۔ براہموس میزائل کو پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم نے دیکھ لیا تھا جب وہ فائر ہوا تھا، میزائل کا پاکستان میں گرنا اقوام متحدہ کے آرٹیکل (2)4 کی خلاف ورزی ہے۔

واقعہ کی مشترکہ تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی توجہ نہ دی، اس طرح کی غیر ذمہ داری خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔ پاکستان نے اس واقعہ پر صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، افواج پاکستان مستقبل میں بروقت جواب دینے کے لیے مکمل چوکس اور منظم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں