برطانوی وزیراعظم کی ساس سدھا مورتی بھارتی راجیہ سبھا کی رکن بن گئیں

ہفتہ 9 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی ساس سدھا مورتی کو بھارتی پارلیمنٹ میں خدمات انجام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ جس نے اپنے ارب پتی شوہر کی کاروباری کمپنی میں رہتے ہوئے انسان دوستی کے لیے کام کرنے کی تکمیل کی اب بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سفارش پر راجیہ سبھا کے لیے نامزدگی پائی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 73 سالہ سدھا مورتی، انفوسس فاؤنڈیشن کی سابق چیئر پرسن ہیں، جبکہ ان کے شوہر 4.7 ارب ڈالر کی دولت کے مالک ہیں۔ این آر نارائن مورتی نے 1981 میں مشترکہ طور پر فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی تھی۔ ان کی صاحبزادی کی شادی 2009 میں رشی سونک سے ہوئی تھی۔

نریندر مودی نے سدھا مورتی کی بھارتی صدر کی طرف سے نامزدگی پر بڑی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ مودی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ’مورتی کی سماجی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں خدمات، انسان دوستی اور تعلیم کے میدان میں ان کی شراکت بہت متاثر کن رہی ہے۔‘

بھارت کے ایوان بالا کے ارکان کی غالب اکثریت منتخب ہوتی ہے۔ لیکن 12 ارکان کو صدر نامزد کرتا ہے۔ اس نامزدگی کی وجہ عام طور پر عوامی زندگی میں اعلیٰ کامیابیاں بنتی ہیں۔ یہ نامزدگی 6 سال کی مدت کے لیے کی جاتی ہے۔

سدھا مورتی کے داماد 43 سالہ رشی سوناک پہلے غیر برطانوی بھارتی نژاد وزیر اعظم ہیں۔ یہ بات بھی ان کے لیے اہم ہے کہ وہ برطانیہ کے وزیر اعظم ہیں اور ان کے آبا کے ملک بھارت کی راجیہ سبھا میں ساس رکن نامزد کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان