یہ تصور کرتے ہی رونگھٹے کھڑے ہو جاتے کہ آپ اپنے کمرے میں بیٹھے فون پر گیم کھیل رہے ہوں اور اچانک ایک چیتا کمرے میں آ جائے۔ جی ہاں، کچھ ایسا ہی حقیقی واقعہ بھارت میں ایک 12 سالہ بچے کے ساتھ پیش آیا ہے۔
مزید پڑھیں
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والا 12 سالہ موہت آہیرے ایک شادی ہال کے استقبالیہ کمرے میں موجود تھا جب ایک چیتا اس کے بالکل پاس سے گزرتے ہوئے کمرے میں داخل ہوا۔
12 سالہ موہت آہیرے فوراً چھلانگ لگا کر کمرے سے باہر نکلا اور اپنا موبائیل فون اٹھاتے ہوئے دروازہ بند کرکے باہر بھاگ گیا۔ موہت آہیرے کے والد اس شادی ہال کے چوکیدار ہیں، جب وہ اسے اپنا موبائیل فون دیکر رفع حاجت کے لیے آفس سے نکلے تو کچھ دیر بعد یہ سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔
بعد ازاں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے چیتےکو بے ہوش کرکے بمشکل قابو کیا اور اسے جنگل میں آزاد کر دیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 12 سالہ موہت آہیرے سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تو اسے صارفین کی جانب اپنی ہوشیاری اور ذہانت کے لیے کافی سراہا گیا۔