9 مئی واقعات میں ملوث پہلے 10 مجرموں کو قید و جرمانے کی سزائیں، 4 افغان شہری بھی شامل

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی واقعات کے کیس میں پہلے 10 مجرموں کو قید و جرمانے کی سزائیں سنادیں۔ جن میں 4 افغان شہری بھی شامل ہیں۔

عدالت سے جاری فیصلے کے مطابق سزایافتہ مجرموں میں عابد محمود ولد محمد ثاقب (ساکن اسلام آباد)، احسن ایاز ولد محمد ایاز (ساکن اسلام آباد)، نعیم اللہ ولد عبدالقادر (ساکن باجوڑ) شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 9 مئی کو سنیما نذرآتش کرنیکے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے 50 رہا

اس کے علاوہ مطیع اللہ ولد امین خان (راولپنڈی)، شوکت ولد فضل داد (ساکن اسلام آباد)، ذاکراللہ ولد بسم اللہ خان (ساکن باجوڑ) کو سزا سنائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ سزا یافتہ 10 مجرموں میں 4 افغان شہری شامل ہیں جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔ ان سزایافتہ افغان مجرموں میں داؤد خان ولد حاجو خان، یونس خان ولد خان محمد، احسان اللہ ولد ضیاالحق، لال آغا ولد خان آغا شامل ہیں۔

فیصلے کے مطابق عدالت کی جانب سے 9 مئی واقعات کے مجرموں کو 6 سال تک قید اور جرمانے کی سزائیں دی گئی ہیں۔

9 مئی کے واقعات میں ملوث کل 17 مجرموں کو اس مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔ اور 10 مئی کو ان کے خلاف ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی۔

عدالت نے نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو بعد از تفتیش بری کردیا گیا، 6 ملزمان روپوش ہیں جبکہ 10 کو سزائیں سنا دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں 9 مئی کو سنیما نذرآتش کرنیکے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے 50 رہا

عدالت کی جانب سے روپوش ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم