ٹی 20 سیریز: بنگلا دیش کا انگلینڈ کے خلاف کلین سوئپ

منگل 14 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلا دیش نے انگلینڈ کو تین ٹی 20میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں شکست دے کر کلین سوئپ کر لیا۔

فاتح ٹیم نے انگلینڈ کو میرپور میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں 16 رنز سے ہرایا۔

میزبان ٹیم بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو کھلاڑی گنوا کر 158 رنز بنائے۔ بنگلا دیش کی جانب سے لیٹن داس نے 57 گیندوں پر 73 جبکہ نجم الحسین شانٹو نے36 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور کرس جارڈن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 142 رنز بنا سکی۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ملان نے 47 گیندوں پر 53 جبکہ کپتان جاس بٹلر 31 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2 جبکہ تنویر اسلم، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ