ہالی ووڈ کی وہ مشہور شخصیات جو باقاعدگی سے روزے رکھتی ہیں جبکہ ہمیں ان کے بارے میں معلوم ہی نہیں تھا۔ ہالی وڈ کے اے لسٹر اداکار، سپر ماڈلز اور سپر اسٹار گلوکار سبھی رمضان کے مقدس مہینے کا احترام کرتے ہیں اور باقاعدگی کے ساتھ روزے رکھتے ہیں۔
ایمان ہمم (ماڈل)
View this post on Instagram
ایمان ہمم ڈچ ماڈل، جو مراکش اور مصری نژاد ہیں، نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویرشیئر کی اور اپنے پیروکاروں کو مقدس مہینے کی مبارکباد دی۔ ماضی میں بھی وہ رمضان کے دوران کمیونٹی میں سب سے زیادہ کمزور لوگوں کے لیے کھانا تقسیم کرنے کے اقدامات کا حصہ رہی ہیں۔
رض احمد
View this post on Instagram
پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے حال ہی میں ایمی ایوارڈ جیتا ہے، اور آسکر، گولڈن گلوب، اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ، اور 3 برٹش انڈیپنڈنٹ فلم ایوارڈز کے لیے نامزدگی حاصل کر چکے ہیں۔ رض احمد باقاعدگی سے روزے رکھتے ہیں۔
2020 میں، انہوں نے کورونا وائرس وبائی امراض کے درمیان برطانیہ میں مسلمانوں کو گھر میں رہنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک آن لائن مہم کا حصہ رہ چکے ہیں۔
مونا کتان
View this post on Instagram
بیوٹی انٹرپرینیور مونا کتان مقبول برانڈ ہدا بیوٹی کی شریک بانی اور عالمی صدر ہیں۔ مزید برآں، مونا نے اپنی فرفیومز کی لائن شروع کی اور ٹی وی سیریز ہدا باس میں بھی کام کیا۔ مونا کتان رمضان کو باقاعدگی کے ساتھ مناتی ہیں۔
رامی یوسف
View this post on Instagram
32 سالہ امریکی اسٹینڈ اپ کامیڈین اداکار، ہدایت کار اور مصنف رامی یوسف اپنے شو ریمی کے 2 سیزن میں اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے جانے جاتے ہیں، جس کے لیے انہیں بہترین اداکار گولڈن گلوبز کا خطاب بھی ملا۔ رامی یوسف رمضان کے روزے باقاعدگی کے ساتھ رکھتے ہیں۔
انور حدید
View this post on Instagram
22 سالہ شخصیت انور حدید اپنی موسیقی اور ماڈلنگ کے لیے مشہور ہیں۔ اپنی بہنوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہوں نے بھی بہت نام کمایا۔ تاہم رمضان کے دوران ان کی مصروفیات بھی محدود ہو جاتی ہیں اور باقاعدگی سے روزے رکھتے ہیں۔
مہرشالہ علی
View this post on Instagram
مہرشالہ علی مون لائٹ اداکار، جنہوں نے پچھلے سال (اور اس سال) بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا، اور پہلے مسلمان اداکار ہیں جنہوں نے آسکر جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہوں نے امریکا میں مسلمان ہونے کے بارے میں اپنے جذبات پر کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے سن 2000 میں اسلام قبول کیا۔ اب وہ باقاعدگی کے ساتھ ماہ رمضان کا خیال رکھتے ہیں۔
ڈی جے خالد
View this post on Instagram
فلسطینی نژاد امریکی ڈی جے خالد رمضان مبارک کے پیغامات شیئر کر رہے ہیں اور ویڈیوز بھی جاری کر رہے ہیں، جس میں وہ اپنے بیٹے کو اذان دیتے سنائی دیتے ہیں، اور یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ روزانہ نماز اور قرآن پڑھتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں بتایا کہ عام طور پر وہ رمضان میں کام کرتے ہیں لیکن اس رمضان میں انہوں نے کہا کہ وہ روزے رکھیں گے، اور باقی مصروفیات کو ترک کردیں گے۔
ایس زیڈ اے
View this post on Instagram
سولانا ایمانی (ایس زیڈ اے) گلوکارہ گانا لکھنے والے ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئیں اور ایک قدامت پسند باپ کے ساتھ پلی بڑھی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جوانی میں وہ حجاب پہنتی تھیں، اب بھی وہ مسلم کمیونٹی کی ایک قابل فخر اور عملی رکن بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے کئی سال پہلے رمضان میں روزے کی حالت میں گانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی آواز کو نقصان پہنچایا تھا۔
زین ملک
View this post on Instagram
گلوکار ماہ مقدس کے آغاز پر اپنے پیروکاروں کے لیے معمول کے مطابق رمضان مبارک کا پیغام نشر کرتے ہیں، اور اس سے قبل مسلم کمیونٹی کا حصہ ہونے اور اسلامی روایات میں گھرے ہوئے پروان چڑھنے پر اپنے فخر کا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔
ایمان عبدالمجید
View this post on Instagram
صومالی نژاد ایمان عبدالمجید نے ماضی میں اپنے مسلم عقیدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اپنے ماڈلنگ کیریئر کو اپنے مذہب کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی مشکلات کا انکشاف کیا۔ وہ اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ رمضان کریم کا پیغام شیئر کرنے کے لیے وقت نکالتی ہیں۔ ان کی پہلی کتاب ’میں ایمان ہوں‘ نے کئی افریقی ممالک میں ان کی مسلم پرورش پر بحث بھی کی۔
حلیمہ عدن
View this post on Instagram
حلیمہ عدن نے انکشاف کیا کہ ان کے لیے روزہ رکھنے کے علاوہ، رمضان میں اس کا سب سے بڑا چیلنج موسیقی سے گریز کرنا ہے۔ رمضان کے لیے میں ہر طرح کی موسیقی سے دور رہنے کی کوشش کرتی ہوں، اس مہینے کے لیے ہر ایک کے پاس کچھ نہ کچھ ہوتا ہے جس پر وہ کام کرنا چاہتے ہیں۔
فرینچ مونٹانا
View this post on Instagram
امریکی مراکشی ریپر، جن کا اصل نام کریم خربوچ ہے، ایک باعمل مسلمان بھی ہیں اور بہت سی اسلامی روایات کا مشاہدہ بھی کرتے ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر رمضان سے متعلق اپنے لباس کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی، جس کا کیپشن تھا کہ چیک مونٹانا رمضان مبارک۔
بیلا اور جی جی حدید
View this post on Instagram
بیلا اور جی جی حدید ماضی میں بھی اس بات کا اظہار کرچکی ہیں کہ انہیں مسلمان ہونے اور اسلامی روایات کے ساتھ پرورش پانے پر کتنا فخر ہے۔ وہ کئی بار اس بات کا اظہار کرچکی ہیں کہ ان کو رمضان کے روزے رکھنا، عید منانا، اور دیگر اسلامی روایات اپنانے پر فخر ہے۔
محمد حدید
View this post on Instagram
حدید بہنوں کے والد، محمد حدید ایک قابل فخر فلسطینی اور ایک باعمل مسلمان ہیں، جنہوں نے بتایا ہے کہ وہ رمضان میں روزے رکھتے ہیں۔ وہ کئی دیگر اسلامی طریقوں کا بھی مشاہدہ کرتے ہیں اور انہوں نے اپنے بچوں میں ان کے ورثے کی صحیح سمجھ پیدا کی ہے۔
ہدا کتان
View this post on Instagram
عراقی بیوٹی برانڈ ہدا کی مالک ہدا کتان انسٹاگرام پر #MonthOfGood نامی ہیش ٹیگ میں حصہ لے رہی ہیں، جس کے لیے انہوں نے عدن کو نامزد کیا، تاکہ لوگوں کو ضرورت مند خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ سال کا یہ وقت اپنے پیاروں کے ساتھ گزاریں، انہوں نے مزید کہا کہ میرا خاندان میرے لیے سب سے اہم چیز ہے۔
شانینہ شیخ
View this post on Instagram
بازار کی کور اسٹار اور سپر ماڈل شانینہ شیخ نے اپنے فالوورز کو ایک حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں رمضان کریم کی مبارکباد دی۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ رمضان میں روزوں کی پابندی کرتی ہیں۔