جال میں قسمت : ٹھٹہ کے ماہی گیروں پر قدرت مہربان، کروڑوں روپے کی مچھلیاں آ پھنسیں

بدھ 13 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کہتے ہیں کہ اللہ جب دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کر دیتا ہے۔ اب چھپر تو محض مثال کے طور پر کہا جاتا ہے وہ ذات پاک اس پر بھی قادر ہے کہ انسان کے لیے نعمتیں آسمان سے نازل کردے، زمین چیر کر دے دے یا پھر سمندر ہی اس کے حکم پر انسان کی جھولی میں بہت کچھ ڈال جائے۔ ایسا ہی کچھ کرم ہمارے ملک کے ماہی گیروں پر اکثر ہوجایا کرتا ہے۔ اس مرتبہ قرعہ ٹھٹھہ کے ماہی گیروں کے نام نکلا ہے۔

رمضان المبارک کے آغاز پر ٹھٹہ کے علاقے کھارو چھان کے ماہی گیروں کے جال میں ایک بیش قیمت مچھلی کا بڑا سا جھنڈ آ پھنسا۔ مچھلیوں کی اس کمیاب قسم کو ’سُوا‘ مچھلی (نیڈل فش) کہتے ہیں۔ اس جھنڈ میں 300 کے قریب مچھلیاں تھیں جن کی قیمت کروڑوں  روپوں میں ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے محمد معظم خان نے میڈیا کو بتایا کہ کھلے سمندر سے 300 کے قریب نایاب سُوا مچھلیاں ماہی گیروں کے جال میں پھنسیں۔

معظم خان کا کہنا ہےکہ نایاب اور قیمتی مچھلی کی قیمت کروڑوں روپے میں بتائی جا رہی ہے۔

یہ مچھلی کبھی کبھار ہی جال میں پھنستی ہے لیکن جب بھی ایسا ہوتا ہے غریب ماہی گیروں کے دن پھر جاتے ہیں۔

اس مچھلی کی کمرشل اہمیت بہت زیادہ ہے، اس کےجزئیات ادویات  اور آپریشن کے دوران اندرونی سرجری کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

چینی کھانوں میں بھی اس کے ایئربلیڈر (ہوا کی تھیلی) کی بڑی اہمیت ہے۔ ہمارے دوست ملک چین میں یہ شان و شوکت کی علامت بھی سمجھی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: کوہلو میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 5 ہلاک

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی