آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفٰی مغل نے بطور چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس میں ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی،انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن (ر) لیاقت علی کے علاوہ سیکریٹریز، ڈسٹرکٹ جوڈیشری اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  آزاد کشمیر، پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، سردار تبارک علی مسلم لیگ (ن) میں شامل

قبل ازیں ڈرافٹسمین محکمہ قانون انصاف و پارلیمانی امور امجد علی منہاس نے جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفٰی مغل کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں معمولی تاخیر کے بعد یہ عمل مکمل ہوا، جس کی وجہ امیدواروں کی اہلیت کے جائزے اور سیاسی مشاورت کے مراحل سمجھی جاتی ہیں۔

اس تاخیر کے باوجود حلف برداری وقت پر ہونے سے آزاد جموں وکشمیر میں انتخابات کے شیڈول پر ممکنہ اثرات کم ہوئے اور انتخابی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی بروقت جاری رکھنے میں مدد ملی۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کے حتمی انٹرویوز نواز شریف کریں گے

ماہرین کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا کردار شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے نہایت حساس اور اہم ہے۔

حلف برداری میں عدالتی اور انتظامی نمائندگان کی موجودگی سے اس بات کا عندیہ ملتا ہے کہ نہ صرف انتخابی عمل کے انتظامات مکمل ہیں بلکہ سیکیورٹی اور قانونی نگرانی بھی باقاعدہ یقینی بنائی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم