آج سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخاب، کون کس کے مدمقابل ہے؟

جمعرات 14 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر 6 سینیٹرز نے اپنی نشستوں سے استعفیٰ دیا تھا، سینیٹ کی ان خالی نشستوں پر آج انتخاب ہو رہا ہے۔ اسلام آباد کی ایک، سندھ کی 2 اور بلوچستان سے سینیٹ کی 3 خالی نشستوں پر انتخاب ہورہا ہے، جو قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

سینیٹ کی اسلام آباد کی نشست پر سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے چوہدری الیاس مہربان کے درمیان مقابلہ ہے۔ یہ نشست یوسف رضا گیلانی نے ہی عام انتخابات میں ملتان سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد چھوڑی تھی۔ اسلام آباد کی نشست کے لیے پولنگ قومی اسمبلی اسلام آباد میں ہو رہی ہے، اس انتخاب میں یوسف رضا گیلانی کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

سندھ سے سینیٹ کی 2 نشستیں پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو اور جام مہتاب حسین ڈھر نے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے پر چھوڑی تھیں، ان 2 نشستوں پر اب پیپلزپارٹی کے  محمد اسلم ابڑو اور سیف اللہ دھاریجو کا سنی اتحاد کونسل کے نذیر اللہ اور شازیہ سہیل کے ساتھ مقابلہ ہے۔ پولنگ سندھ اسمبلی میں جاری ہے، جبکہ یہ نشستیں پیپلزپارٹی کے محمد اسلم ابڑو اور سیف اللہ دھاریجو کو ملنے کا امکان ہے۔

بلوچستان سے سینیٹ کی 3 نشستیں مولانا عبدالغفور حیدری کے رکن قومی اسمبلی اور پرنس احمد عمر اور سرفراز بگٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے پر خالی ہوگئی تھیں، اب ان 3 نشستوں پر 7 امیدواروں جمیعت علماء اسلام کے عبد الشکور، ن لیگ کے دوستین ڈومکی، پیپلز پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو، بلوچستان عوامی پارٹی کے کہدو بابر، مبین خلجی، اور 4 آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

واضح رہے بلوچستان سے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جمیعت علما اسلام کو ایک ایک نشست ملنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن میں حاصل کی، مگر ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ آ گئی، چیئرمین سینیٹ کی متحرک مشیر مصباح کھر

جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان