’عوام کے ٹیکس کے پیسے سے اشتہار دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے‘: مریم نواز تنقید کی زد میں

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پنجاب میں ’ نگہبان رمضان  پیکج کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے، جس کا اشتہار آج کے اخبارات میں بھی دیا گیا ہے، صارفین کی جانب سے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ ایک طرف تو مستحقین کو ریلیف دیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب ن لیگ کی اپنی اشتہاری مہم جاری ہے۔

صحافی خرم اقبال لکھتے ہیں کہ نگہبان رمضان پیکج کی اشتہار بازی عروج پر ہے۔

ایک صارف نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ فارم 47 کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے غریب عوام کے 7 ارب روپے صرف نگہبان رمضان پیکج کے اشتہارات کی مد میں ضائع کر دیے جس سے 3 لاکھ 50 ہزار خاندانوں کو ایک ماہ کا راشن دیا جا سکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام تو کہتا ہے کہ مستحق تک اس کا حق ایسے پہنچاؤ کہ کسی کو خبر بھی نہ ہو اور اللہ کے ہاں وہ نیکی بہت معتبر ہے جس کا گواہ صرف اللہ ہو۔

محمد رضوان لکھتے ہیں کہ مریم نواز کو عوام کے ٹیکس کے پیسے سے میڈیا میں اشتہار دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

ایک صارف نے کہا کہ غریب عوام کے ٹیکس کا پیسہ اشتہاروں کی مد میں ضائع کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے رمضان پیکج کا موازنہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے رمضان پیکج سے کیا جا رہا ہے جس کے تحت مستحق افراد کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے دیے جانے والے پیکج میں ستحقین کو 10کلو آٹا اور 2,2کلو چینی، چاول،بیسن اور گھی فراہم کیا جائے گا۔  صارفین کا کہنا ہے خیبر پختونخوا کی جانب سے امداد تو کی جا رہی ہے لیکن اس کو سوشل میڈیا پر اشتہارات کی نذر نہیں کیا جا رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن