پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے وکیل ذوالفقار احمد بھٹہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث حکومت عوام کی جیبوں سے اندازاً 120 ارب روپے نکال سکتی ہے، جو خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کے لیے اضافی بوجھ بنے گا۔ درخواست گزار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی کوئی واضح وجہ موجود نہیں اور یہ اقدام عوام کے استحصال کے زمرے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران جنگ کے اثرات: بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمت بھی 300 روپے لیٹر تک جا پہنچی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 3 کے تحت استحصال کی ممانعت ہے، جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے شدید ذہنی اذیت کا باعث بن رہا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق 6 مارچ کو حکومت نے اچانک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت حکومت کے پاس پٹرولیم مصنوعات کے کئی ہفتوں کے قابل استعمال ذخائر موجود ہیں اور تیل کی ترسیل کے راستے بھی کھلے ہیں، اس لیے قیمتوں میں اضافے کی کوئی معقول وجہ نظر نہیں آتی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکومت کو ہدایت جاری کی جائے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‏اظہر مشوانی کی ہم خیال گروپ کے ہمراہ برطانیہ میں مولانا طاہر اشرفى  اور ان كى فيملى پر حمله

لاہور میں پی ایس ایل 11 کا فائنل، ٹریفک کی نگرانی کے لیے 500 سے زائد اہلکار تعینات

گرینڈ حیات اسلام آباد کیس: منصوبے کی خلاف ورزیاں، قانونی کارروائی اور حتمی عدالتی فیصلے

فلوریڈا دوہرے قتل کیس میں پیشرفت، بنگلہ دیشی پی ایچ ڈی طالبہ کی لاش کی شناخت

امریکا کانگریس کی منظوری کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں اتحادیوں کے لیے 8.6 ارب ڈالر کا اسلحہ فراہم کرے گا

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ