’بھارتی شائقین پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں نہیں دیکھنا چاہتے‘ ہربھجن سنگھ

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ کے دیوانے دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں لیکن کرکٹ کے لیے جیسے جذباتی شائقین پاکستانی اور بھارت میں پائے جاتے ہیں ویسے کہیں نہیں ہیں، پاکستانی اور انڈین فینز آئی پی ایل اور پی ایس ایل میں اپنے من پسند کھلاڑیوں کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، جب بھی آئی پی ایل یا پی ایس ایل کا سیزن شروع ہوتا ہے تو یہ بحث ضرور دیکھنے میں آتی ہے کہ شائقین پاک بھارت کھلاڑیوں کو ایک ساتھ ایکشن میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ ایسے ہی ایک پاکستانی کھلاڑی نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بہت سے پاکستانی اور ہندوستانی کرکٹ شائقین کا خواب ہے کہ وہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی، بھمرا اور شاہین جبکہ رضوان اور دھونی کو آئی پی ایل ( انڈین پریمنئر لیگ) میں ایک ساتھ کھیلتا ہوا دیکھیں۔

پاکستانی صارف کی اس پوسٹ پر سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ہندوستانی ایسے خواب نہیں دیکھتا آپ لوگ بھی جاگ جائیں اور یہ خواب دیکھنا بند کریں۔

ایک صارف نے ہربھجن سنگھ کے صارف کو دیے جانے والے جواب پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ہربھجن سنگھ سے اس طرح کے جواب کی توقع نہیں کی تھی، انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ آئی پی ایل کیسا تھا اور پاکستان کے کھلاڑی اس ایڈیشن کا حصہ تھے۔

صارف نے تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کھیل تو لوگوں کو متحد کرنے اور مختلف لوگوں کے درمیان دوستی پیدا کرنے کے لیے ہوتا ہے۔

ایک ایکس صارف لکھتے ہیں پاکستانی کرکٹرز نے آپ کا کیا بگاڑا ہے؟ آپ نے ہندوستانی کرکٹ کا نام خراب کیا ہے۔ کھیل سیاست اور ایجنڈے سے بالاتر ہے۔ ہندوستان پاکستان کے کھلاڑیوں کو ایک ساتھ دیکھنا خوشی کی بات ہوگی۔

بابر اعظم کے ایک فین نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی یقین نہیں کرے گا کہ یہ الفاظ ایک پروفیشنل کرکٹر کے ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی