بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کی طبعیت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو اچانک طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ایک آپریشن بھی کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، امیتابھ بچن کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت تھی، جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک اسپتال داخل کرایا گیا، جہاں ان کے دل کا آپریشن کیا گیا۔

81 سالہ لیجنڈ اداکار کو ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی اینجیو پلاسٹی تجویز تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، آپریشن کے بعد کہا جا رہا ہے کہ امیتابھ بچن اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ آج صبح امیتابھ بچن نے ’ایکس‘ پر کچھ پیغامات بھی شیئر کیے۔

ایک پیغام میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے۔

بعد ازاں انہوں نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں وہ اپنی انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی طبعیت ناسازی کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے چاہنے والے بہت زیادہ پریشان ہوگئے تھے اور ان کی طبعیت کے بارے جاننے کے لیے اطلاعات کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔

امیتابھ بچن کی رواں برس جنوری میں کلائی کی سرجری ہوئی تھی جبکہ گزشتہ برس وہ اپنی فلم کالکی 2898 AD کی حیدر آباد میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟