مجھے کارکن نہ بتائیں کہ میں کس کے ساتھ بیٹھوں اور کس کے ساتھ نہیں، شیر افضل مروت

جمعہ 15 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ صحافی مبشر لقمان نے میرے سامنے کسی کو گالی نہیں دی، وہ اس وقت سے میرے کلائنٹ تھے جب ان کا لگاؤ تحریک انصاف کے ساتھ تھا، لہٰذا مجھے پی ٹی آئی کارکن نہ بتائیں کہ میں کس کے ساتھ بیٹھوں اور کس کے ساتھ نہیں۔

شیر افضل مروت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی ایک تصویر صحافی مبشر لقمان کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان کا اعتراض ہے کہ ممبر قومی اسمبلی بننے سے قبل آپ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف بات کرنے والوں کا گریبان پکڑ لیتے تھے اور اب ان کے ساتھ بیٹھتے ہیں۔

سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ سب کارکنان کان کھول کر سن لیں 30 برس سے شعبہ وکالت سے منسلک ہوں، مبشر لقمان کی 8 برس تک وکالت کی ہے، اگر کسی کے ساتھ میرا پرانا تعلق ہے تو کوئی میرے ان کے ساتھ بیٹھنے پر اعتراض نہ کرے۔

مبشر لقمان کی زیادہ آڈینس پٹواری ہے، میں نے تو انہیں انٹرویو دے کر اپنی بات اور اپنے کپتان کا مؤقف پہنچایا ہے۔ وہ کبھی میرے خلاف کسی بھی کمپین کا حصہ نہیں بنے، نہ ہی میرے سامنے انہوں نے عمران خان کے خلاف بات کی ہے، تو ہمارے کارکن میرے باپ مت بنیں کہ وہ میری انگلی پکڑ کر بتائیں کہ میں کیا کروں اور کس ساتھ بیٹھوں یا نہ بیٹھوں؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ