مائیک ٹائیسن نے پوڈ کاسٹنگ کو الوداع کہہ دیا، جب کہ وہ انٹرنیٹ کی سنسنی خیز شخصیت یوٹیوبر جیک پال کے ساتھ ہائی وولٹیج مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں۔
باکسنگ کے سابق ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپئن مائیک ٹائیسن نے پوڈ کاسٹنگ سے مستقل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹائیسن نے اپنی پوڈ کاسٹنگ ختم کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا ہے جب وہ مقابلے سے 3 ماہ قبل اپنی ٹریننگ کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
انسٹاگرام فالوورز کے نام ایک ویڈیو پیغام میں ٹائیسن نے شو ہاٹ باکسن کے ذریعے کیے گئے تجربات اور رابطوں پر اظہار تشکر کیا۔ ٹائیسن نے اعلان کیا کہ ’خواتین و حضرات، یہ ہاٹ باکسن کے لیے میری آخری ریکارڈنگ ہے، میں نے اس سفر کا حصہ بننے اور ان تمام لوگوں کا حصہ بننے کا بہت لطف اٹھایا جن سے میں ملا، جن قابل ذکر لوگوں سے میں انٹرویوز میں ملاقات ہوئی، مزید کہا کہ یہ میری زندگی کا اگلا باب ہے، میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں۔
View this post on Instagram
ٹائیسن کا مقابلہ 20 جولائی 2024 کو ٹیکساس کے مشہور اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں ہونا ہے جو شائقین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ تاہم، مقابلے کے لیے درست قواعد و ضوابط پر اب بھی بحث جاری ہے۔ اس کے باوجود ٹائیسن اور جیک پال پیشہ ورانہ لڑائی کے قوانین جیسے شوقیہ مقابلے اور ہیڈ گیئر کا استعمال نہ کرنے کے مطالبے میں سب سے آگے ہیں۔
ٹائیسن کے اعلان پر انٹرنیٹ صارفین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے، بہت سے لوگوں نے پوڈ کاسٹ کے اختتام پر اپنے دکھ کا اظہار کیا جسے وہ غیر معمولی طور پر دلچسپ سمجھتے تھے۔
باکسنگ میچ 20 جولائی 2024 کو ڈیلاس کے اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں ہوگا، جسے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر لائیو نشر کیا جائے گا، یہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم میں کسی اسپورٹس ایونٹ کی پہلی لائیو نشریات ہوگی۔ مائیک ٹائیسن کی عمر 57 سال جبکہ جیک پال کی 27 سال ہے۔
جیک پال نے گزشتہ سال ایک باکسر اور رئیلٹی ٹی وی اسٹار ٹومی فیوری سے بھی مقابلہ کیا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا ہوا تھا، مگر اس مقابلے سے انہیں 90 لاکھ ڈالرز کی آمدنی ہوئی تھی۔ مجموعی طور پر وہ 10 باکسنگ مقابلوں کا حصہ بن چکے ہیں جن میں سے 9 میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی اور وہ اب ورلڈ چیمپئن بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ مائیک ٹائیسن سے مقابلے کے لیے انہیں زیادہ معاوضہ ملنے کا امکان ہے۔
مائیک ٹائیسن نے اس حوالے سے کہا کہ جیک پال گزشتہ برسوں میں اچھے باکسر کے طور پر ابھرے ہیں اور ان سے مقابلہ کافی پرلطف ہوگا۔ اپنے عروج کے دوران میں مائیک ٹائیسن تاریخ کے سب سے تباہ کن ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن کہلاتے تھے جو بہت برے انداز سے اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کرتے تھے۔
ان کا آخری مقابلہ 2020 میں ہوا تھا جو ایک اور سابق چیمپئن روئے جونز جونئیر کے خلاف نمائشی میچ تھا جو برابر رہا تھا۔ ان کی آخری پروفیشنل فائٹ 2005 میں آئرش باکسر کیون میک برائیڈ سے ہوئی تھی جس میں انہیں شکست کا سامنا ہوا تھا۔
مائیک ٹائیسن نے اپنے کیرئیر میں 58 مقابلوں میں شرکت کی اور 50 میں کامیابی حاصل کی، جن میں سے 44 میں انہوں نے اپنے حریف کو ناک آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ مائیک ٹائیسن کا اسلامی نام عبدالعزیز شہباز ہے۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ 1992 میں جیل جانے سے پہلے ہی کردیا تھا اور اسی دوران اسلام قبول کیا تھا۔ تاہم انہوں نے اپنے نام کی تبدیلی کے بارے میں کبھی نہیں بتایا۔