مائیک ٹائسن اپنی ’کن کٹی‘ پروڈکٹ کی مقبولیت کے لیے پُرامید

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن مائیک ٹائسن نے امید ظاہر کی ہے کہ انسانی کان کی شکل کی ان کی بھنگ سے بنی نئی پروڈکٹ تہلکہ مچا دے گی۔

یاد رہے کہ سنہ1997  میں نیواڈا میں ہونے والی ڈبلیو بی اے ہیوی ویٹ چیمپئن شپ میں جب مائیک ٹائسن نے اپنے حریف ایونڈر ہولی فیلڈ کے کان کا ایک حصہ چبا ڈالا تھا اور ان کی تیار کردہ کھانے پینے والی یہ اشیا اسی واقعے کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔

کھانے کی اشیا کو ٹائسن 2.0 کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے- ایک بھنگ کی کمپنی جسے ’آئرن مائیک‘ کے نام سے مشہور باکسر نے قائم کی تھی۔

ان کی یہ پروڈکٹس بلیک آئی بیری، کھٹے ایپل پنچ اور تربوز والے ذائقوں میں آتی ہیں۔

کھانے کی مذکورہ اشیا کمپنی کے آن لائن اسٹور پر دستیاب ہیں لیکن یہ نیویارک میں ڈسپنسریوں میں پہلے ہی دیکھی جا چکی ہیں۔

57 سالہ مائیک ٹائسن اگلے ماہ دکانوں پر ایک پروموشنل ٹور کا منصوبہ بنا رہے ہیں جن میں ٹائمز اسکوائر میں ایک پروگرام بھی شامل ہے۔

سابق باکسر کو سنہ 1992 میں ریپ کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور ان پر گھریلو تشدد کا بھی الزام تھا۔

یونین اسکوائر میں بھنگ کی ڈسپنسری دی ٹریول ایجنسی کے ایک پبلسٹی اسٹو زکیم نے نیویارک پوسٹ میں کہا کہ وہ اس سزا یافتہ ریپسٹ اور بیوی کو مارنے والے کو ایک رول ماڈل کے طور پر عزت دے رہے ہیں، ہمیں بہت بہتر رول ماڈل استعمال کرنے چاہییں۔

ہولی فیلڈ کے خلاف مقابلے کے بعد نیواڈا اسٹیٹ ایتھلیٹک کمیشن نے مائیک ٹائسن کا باکسنگ لائسنس منسوخ کر دیا تھا اور ان پر 30 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

انہوں نے سنہ 2005 میں پیشہ ورانہ باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ انہوں نے 44 ناک آؤٹ سمیت 50 فائیٹس جیتیں اور چھ ہاریں۔

ماہ رواں کے آغاز میں مائیک ٹائسن نے اعلان کیا تھا کہ وہ یوٹیوب سے باکسر بن جانے والے جیک پال مقابلہ کریں گی اور وہ فائٹ اس سال کے آخر میں نیٹ فلکس پر براہ راست دکھایا جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp