زمان پارک لاہور: عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 16 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کے الزامات پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں دہشت گردی سمیت 20 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق تحریک انصاف کے قائدین اورسینکڑوں کارکنوں نے عمران خان کی ایما پر سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ عمران خان اور ساتھیوں پر مجرمانہ سازش کی دفعہ بھی عائد کی گئی ہے۔

ایس ایچ او ریس کورس ریحان انور کی مدعیت میں درج مقدمہ میں  دہشت گردی سمیت 20 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ۔ ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ میں بلوہ، سمن وصولی سے انکار سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان عوام کے لئے مشکلات اور پریشانی پیدا کرنے کے سبب بنے لہذا ان کے خلاف مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے نہ صرف سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا بلکہ ان کے حملوں میں ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار