وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

ہفتہ 29 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں عوامی مرکز پاسپورٹ آفس اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاسپورٹ کے حصول کی سہولیات کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ہفتے کے روز کراچی میں انہوں نے ایئرپورٹ پر امیگریشن سسٹم کی خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری بحال کرنے اور جعلی یا نامکمل سفری دستاویزات کے حامل افراد کو سفر سے روکنے کا سخت حکم دیا ہے۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی مرکز کراچی میں واقع پاسپورٹ آفس کے دورے کے دوران وہاں موجود شہریوں سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کا دورہ، اینٹی رائٹ ونگ کی تربیتی مشقوں کا معائنہ

انہوں نے درخواست گزاروں سے ٹوکن کے اجرا اور کاؤنٹر تک باری آنے میں لگنے والے وقت کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے پاسپورٹ کے اجرا کے نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کام محض چند منٹوں میں مکمل ہو گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ انہیں پاسپورٹ بنوانے میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور نہ ہی انہیں طویل انتظار کی زحمت اٹھانا پڑی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے شہریوں کی سہولت کے لیے پاسپورٹ آفس کی سہولیات کو مزید وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن سسٹم کی خرابی اور وزیر داخلہ کی ہدایات

وزارت داخلہ کی جانب سے صبح جاری کیے گئے ایک الگ بیان میں بتایا گیا کہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بھی دورہ کیا۔

دورے کے دوران جب وہ کاؤنٹرز پر کارروائی کا جائزہ لے رہے تھے، عین اسی وقت ایئرپورٹ کا امیگریشن سسٹم خراب ہو گیا۔

وزیر داخلہ نے اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور خرابی کو ہنگامی بنیادوں پر دور کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے زور دیا کہ ایسے واقعات کی صورت میں متبادل انتظامات کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ کا واضح کہنا تھا کہ ‘امیگریشن کا عمل کسی بھی صورت میں نہیں رکنا چاہیے’۔

اس کے علاوہ انہوں نے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے امیگریشن کے عمل کے بارے میں دریافت کیا۔

مزید پڑھیں:وزارت داخلہ کے اداروں کو جدید خطوط پر مکمل طور پر تبدیل کرنا ہدف ہے، محسن نقوی

وزیر داخلہ نے حکام کو جعلی، نامکمل اور غیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایسے افراد کو کسی بھی صورت میں سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عوامی مرکز پاسپورٹ آفس میں یہ بہتری ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب رواں سال جون میں اسی دفتر کے اہلکاروں کو ایک غیر ملکی شہری کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے سنگین الزام میں معطل کر دیا گیا تھا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اس سے قبل بھی کراچی کے دورے کر چکے ہیں؛ جولائی کے اواخر میں انہوں نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی، جبکہ جون میں انہوں نے صفورا گوٹھ کے علاقے میں نادرا کے میگا سینٹر کا اچانک دورہ بھی کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں