ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 22 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد خان بھچر کو اپوزیشن لیڈر جبکہ پیر معین الدین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کی باضابطہ تقرری کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پی پی 87 میانوالی سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے متعلقہ قواعد وضوابط کے تحت پی پی 125 ملتان تھری سے منتخب رکن اسمبلی پیر معین الدین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مقرر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp