پاکستانی اداکارہ عفت عمر جو اپنے سیاسی بیانات کی وجہ سے اکثر صارفین کی جانب سے تنقید کے نشانے پر رہتی ہیں، حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ کسی نجی محفل میں رقص کرتی نظر آ رہی ہیں، ویڈیو ن لیگ کے حامی صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس کے ساتھ لکھا تھا کہ ’اوورسیز آنٹیاں بیرون ممالک میں پھر سے نئے پاکستان کی ریہرسل کر رہی ہیں جو کہ رمضان کے بعد دھرنوں میں کام آئے گی‘۔
https://Twitter.com/SanayaButt1/status/1771398758095360209?s=20
عفت عمر نے اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ن لیگ کی طرف سے یہ کیسی نفرت انگیز پوسٹ ہے، مجھے اتنے سال آپ کی حمایت کرنے پر شرمندگی محسوس ہو رہی ہے اس لیے نہیں کہ آپ لوگ مجھے تحریک انصاف کا کہہ رہے ہیں بلکہ اس لیے کہ آپ ایک پرائیویٹ فنکشن میں عورت کے ڈانس کو اس کا مذاق اڑانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
What a despicable post by @pmln_org .This makes me ashamed of supporting you guys all these years. Not because you guys are calling me youthia,but because u are using woman’s dancing in a private function to ridicule her. https://t.co/R5zKS66qEn
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) March 24, 2024
وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹوئٹ سے مسلم لیگ کا کوئی تعلق نہیں ہے ہم اس قسم کی ٹوئٹس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
.@pmln_org has nothing to do with this tweet. We strictly condemn such disgraceful tweets. https://t.co/NH3Osk4QhP
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) March 24, 2024
واضح رہے کہ عفت عمر نے عام انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد مسلم لیگ (ن) کو اپوزیشن میں بیٹھنے کا مشورہ دیا تھا اور کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو میرا آخری اور واحد مشورہ ہے کہ آپ عوامی مینڈیٹ کو خوش اسلوبی سے قبول کریں اور اپوزیشن میں بیٹھیں ورنہ آپ اپنی صداقت اور عوام میں اپنا اعتبار مزید کھو دیں گے۔