سابق وزیراعظم عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ، تحریک انصاف کے سربراہ کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر ، منگل کے روز پی ٹی آئی کارکنان زمان پارک پہنچنا شروع ہو گئے۔ پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روکنے کی کوشش میں کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم کا آغاز ہوا جو دو روز تک جاری رہا ۔
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ اور پٹرول بم گرانے جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل پر دیکھی گئیں جو میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا تھا۔
صحافی عقیل یوسفزئی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ زمان پارک میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ایک کالعدم تنظیم کے سابق ترجمان نے شرکت کی اور تقریر بھی کی ، یہ بہت خطرناک ہے۔
کل کے زمان پارک میں ہونیوالی جھڑپوں اور مزاحمت کے دوران ایک کالعدم تنظیم کے سابق ترجمان سمیت بہت سے آوروں نے نہ صرف شرکت کی بلکہ ایک نے تقریر بھی کی. وہ کے پی اسمبلی کے ایک سابق ممبر کے ساتھ لاہور گئے. یہ بہت خطرناک بات ہے. مگر کسی کو کیا پرواہ.
— Aqeel Yousafzai (@iaqeelyousafzai) March 15, 2023
آج تحریک انصاف کی حامی ایک یوٹیوبر ملیحہ ہاشمی کی جانب سے ایک ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا سے تربیت یافتہ مجاہد عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
بعد ازاں تنقید کے باعث ان کو یہ ٹوئیٹ سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کرنی پڑی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملیحہ ہاشمی کی ٹوئیٹ کو اعترافی بیان قرار دیا جا رہا ہے ۔
شفیق اختر نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں چند افراد لوہے کے پائپ پکڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو گا کہ ان کے پاس اسلحہ نہ ہو۔
پٹرول سے چلنے والی آری اور اس کلپ میں لوہے کے پائیپ پکڑے لوگ ان کے لہجے غور سے سنیں۔
آپ کو تصدیق ہو جائے گی کہ ملیحہ ہاشمی اور ہارون الرشید جو تقریباً پی ٹی آئی کے ترجمان ہیں درست کہہ رہے ہیں۔
ایسا نہیں ہے کہ ان کے پاس اسلحہ نہیں ہو گا۔ pic.twitter.com/rntjQAO8v8— 𝙎𝙝𝙖𝙛𝙞𝙦𝙪𝙚 𝘼𝙠𝙝𝙩𝙖𝙧 (@ShafiqueArajput) March 16, 2023
ایک اور صارف نے ملیحہ ہاشمی کا ڈیلیٹ شدہ ٹوئیٹ شیئر کیا اور اس کے ساتھ لکھا کہ مسلح اور تربیت یافتہ مجاہد سے مراد ٹی ٹی پی ہی ہو سکتا ہے۔
مسلح اور تربیت یافتہ مجاہد سے مراد۔ ٹی ٹی پی ہیلی ہو سکتا ہے۔ اس سے اندازا یہی لگایا جا سکتا ہے کے ایک بار پھر لال مسجد کی طرح کا کھیل کھیلا جائیگا۔
نیازی اسٹیج تیار کر رہا ہے pic.twitter.com/4ORYqQV4fj— منفرد (@AliFahimp) March 16, 2023
یاد رہے کہ کل تحریک انصاف کی رہنما اور پنجاب کی سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی ایک مبینہ آڈیو بھی لیک ہوئی تھی جس میں ان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ عمران خان کہہ رہے ہیں جو بندے لے کر نہیں پہنچا ،اس کو ٹکٹ نہیں ملے گا ۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مہم شروع کی گئی تھی جس میں کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ عمران خان خود بھی متحرک رہے اور کارکنان کو مسلسل جوش دلا رہے تھے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پیغام بھی جاری کرتے رہے۔