الیکشن ٹریبونل نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما نجیب ہارون کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی۔
الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے نجیب ہارون کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دیدیا۔
الیکشن ٹریبونل کے سربراہ عدنان اقبال چوہدری نے نجیب ہارون کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ریٹرننگ آفیسر نے نجیب ہارون کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔
یہ بھی یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔