پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر کپتان بنانے کے لیے گرین سگنل دے دیا، میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق پی سی بی بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کی تیاری کررہی ہے لیکن بابر اعظم کی جانب سے کچھ تحفظات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم ذمہ داری سنبھالنے سے قبل بورڈ سے مخصوص معاملات پر وضاحت پر اصرار کر رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹی20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ پاکستان نے 12 مارچ کو اطلاع دی تھی کہ شاہین شاہ آفریدی کی ٹی20 کپتانی خطرے میں ہے۔ تاہم اب پی سی بی یہ ذمہ داری سونپنے کے اپنے فیصلے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔
مزید پڑھیں
2023 کے ورلڈ کپ کے بعد شاہین آفریدی نے ٹی20 کی قیادت سنبھالی تو بابر نے ٹیسٹ کرکٹ کی قیادت سے بھی استعفیٰ دے دیا جس کے نتیجے میں شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا۔ تاہم وائٹ بال کے لیے کپتانی پھر بھی ایک معمہ بن گئی تھی۔
اسپورٹس جرنلسٹ سلیم خالق نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنائے جانے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پی سی بی بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کے لیے تیار ہوچکی ہے لیکن بابر اعظم کو کچھ تحفظات ہیں جس پر وہ بات مکمل کرنے کے بعد ہی کپتانی کے لیے رضامندی ظاہر کریں گے۔
PCB set to reappoint Babar Azam as captain
Babar is still reluctant to take on the responsibility once more, insisting on clarifications from the board on specific issues before agreeing to resume the captaincy https://t.co/b2WGsmIWYe— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) March 27, 2024
دوسری جانب شاہد آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی سی بی نے پہلے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹا کر غلطی کی اور اب شاہین شاہ آفریدی کو موقع نہ دے کر غلطی کر رہے ہیں۔
جس پر انٹرنشنل کرکٹ میں ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹر حفیظ اعوان نے کہا کہ پی سی بی اور قومی ٹیم پہلے ہی تذبذب کا شکار ہے اور ایسے میں شاہد خان آفریدی کا بیان مزید مسائل پیدا کررہا ہے۔ ان کے مطابق شاہد آفریدی اپنے عمران خان والے بیان کی طرح اس بیان پر بھی یوٹرن لے لیں گے، کیونکہ وہ کہہ رہے ہیں کہ پی سی بی نے پہلے شاہین کو کپتان بنا کر غلطی کی اور ابھی اتنی جلدی کپتانی سے ہٹا کر غلطی کر رہے ہیں۔
Shouldn’t @TheRealPCB make it clear who is going to lead Team Pakistan in T20-World Cup. What do you say ?? Must tell.@babarazam258 @iShaheenAfridi @SAfridiOfficial @MohsinnaqviC42 pic.twitter.com/v7nfeV6fdA
— Dr Hafeez Awan (@drhafeezawan) March 27, 2024
انہوں نے کہا کہ اگر پی سی بی اپنی غلطی درست کرنا چاہتا ہے تو اس میں کیا مسئلہ ہے شاہد آفریدی کو، خود مان بھی رہے ہیں کہ پی سی بی نے پہلے غلطی کی اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اس غلطی کو ابھی رہنے دیا جائے۔
واضح رہے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سے قومی ٹیم کی کارکردگی زیادہ متاثرکن رہی، خاص طور پر آسٹریلیا میں تینوں ٹیسٹ ہارنا اور نیوزی لینڈ میں ٹی20 سیریز میں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی سی بی کی قیادت میں تبدیلی آنے کے بعد کپتان کو ممکنہ تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا تھا۔