گاڑیوں کی درآمد سے متعلق نئی پالیسی، کیا قیمتیں کم ہورہی ہیں؟

جمعہ 29 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت تجارت کی جانب سے گزشتہ روز امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کے بعد 2 ہزار کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمدکرنےکی اجازت دی گئی ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل 500 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑی کودرآمد کرنے کی اجازت تھی۔

ترمیمی امپورٹ پالیسی آرڈر کے مطابق 2 ہزارکلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑی کو نئی گاڑی تصور کیا جائے گا جبکہ غیر رجسٹرڈ اور 2 ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جاسکیں گی۔

پاکستان میں گزشتہ کچھ چند برسوں میں گاڑیوں کی قیمتیں جتنا بڑھی ہیں، اس کے بعد گاڑیوں سے متعلق آنے والے کسی بھی نوٹیفیکیشن میں عوام کی دلچسپی صرف اتنی ہی رہ گئی ہے کہ گاڑیاں سستی ہوئی ہیں یا پھر مہنگی، اسی عوامی دلچسپی کے پیش نظر اس امپورٹ پالیسی کے بعد وی نیوز نے بھی یہی جاننے کی کوشش کی کہ اس پیش رفت سے گاڑیوں کی قیمتوں پر کیا اثر پڑے گا۔

آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ایچ ایم شہزاد سمجھتے ہیں کہ امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم پہلے ہی کی جاچکی تھی جبکہ اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن اب جاری کیا گیا ہے،گاڑیوں کی قیمتوں کے حوالے سے ان کا موقف ہے کہ اس پالیسی ترمیم کا گاڑیوں کی قیمتوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

’جس گاڑی کی جتنی قیمت ہے اتنی ہی رہے گی، اس ترمیم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘