آؤٹ لک رپورٹ: مہنگائی 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہے گی

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی  ہے جس کے مطابق مہنگائی 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ بھی ہو گیا ہے جس بعد قرض کی آخری 1.1 ارب ڈالر کی قسط مل جائے گی۔

آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے پالیسی اقدامات سے فنانسنگ کی ضروریات میں بھی کمی آئی ہے۔

رواں مالی سال جولائی سے فروری میں ترسیلات زر 1.2 فیصد کمی کے ساتھ 18.1 ارب ڈالر رہیں اور رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں برآمدات 10 فیصد اضافے سے 20.5 ارب ڈالر رہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال جولائی سے فروری میں درآمدات 8.8 فیصد کمی کے ساتھ 34.1 ارب ڈالر رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلوریڈا دوہرے قتل کیس میں پیشرفت، بنگلہ دیشی پی ایچ ڈی طالبہ کی لاش کی شناخت

امریکا کانگریس کی منظوری کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں اتحادیوں کے لیے 8.6 ارب ڈالر کا اسلحہ فراہم کرے گا

ڈھاکہ میں منظم جرائم اور گینگ وار دوبارہ سر اٹھانے لگے، شہریوں میں تشویش

بنگلہ دیش میں ٹرک اور وین میں تصادم، 8 مزدور جاں بحق

سائنسدانوں کو دنیا میں مہلک امیبا کے پھیلاؤ پر تشویش، مسلسل نگرانی پر زور

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ