آئی جی اسلام آباد نے جاتے جاتے 14انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے جاتے جاتے 14پولیس انسپکٹرز کی ترقی کا پروانہ جاری کردیا، اور ڈی ایس پی کے عہدے پر پروموٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری دیا۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر کی جانب سے ان 14انسپکٹرز کو ترقی دی گئی، جن کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں

ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 28مارچ کو ہونے والے اجلاس میں ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔ ان تمام افسران کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی تھی۔

ترقی پانے والے انسپکٹرز میں محمد شریف، اسد اللہ منگی، احمد کمال ملک، دلاور خان، ذوالفقار علی، امتیاز اور انصر علی شامل ہیں، جن کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

خیال رہے ترقی پانے والے افسران ایک سال پروبیشن پیریئڈ پر رہیں گے، کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد پروبیشن پیریئڈ کو ختم کردیا جائے گا۔

واضح رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے آئی جی اکبر ناصر کو تبدیل کردیا گیا۔ ان کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ان کی جگہ سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ اکبر ناصر 21 مئی 2022 سے آئی جی اسلام آباد تعینات تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خلا میں عسکری کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، فرانسیسی فوجی جنرل کا انتباہ

کھیت میں گھسنے پر ایک اور اونٹ بہیمانہ تشدد کا شکار، مقدمہ درج

غزہ میں نسل کشی کے باوجود امریکا اسرائیل کو 6.4 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کو تیار

پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات

سرمائی اولمپکس 2026:روس اور بیلاروس کی ٹیموں پر پابندی، وجہ کیا بنی؟

ویڈیو

سعودی عرب سے باہمی مفادات کا خیال رکھنے کی توقع ہے، بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردعمل

ہمت اور محنت کی مثال: پشاور کی خاتون کا کامیاب آن لائن شہد بزنس

جتھوں کے زور پر مطالبات مانوں گا اور نہ ہی اسمبلی توڑوں گا، وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے