بالآخر اسلام آباد کو نیا آئی جی پولیس مل گیا

پیر 22 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سید علی ناصر رضوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، انہوں نے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالنے سے قبل یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، پولیس لائنز پہنچنے پر آئی جی اسلام آباد کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس  کے مطابق سید علی ناصر رضوی کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31 کامن سے ہے، انہوں نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او، اور ڈی آئی جی صوبہ پنجاب کے 9 اضلاع میں خدمات سرانجام دی ہیں، وہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

29 مارچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں فوری طور پر اگلے احکامات تک تعینات کرتے ہوئے ان کی جگہ پولیس سروس کے گریڈ 20 افسر سید علی ناصر رضوی کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا۔

تاہم اس تبادلے اور تقرری کے نوٹیفکیشن کے باوجود نئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے اپنا چارج نہیں سنبھالا تھا کیونکہ پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے سے معذرت کر لی تھی، ان کی غیر موجودگی میں ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری  قائم مقام آئی جی اسلام آباد کے طور پر بھی کام کررہے تھے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر صوبے سے افسران کا تبادلہ کرنا ہے تو پنجاب حکومت کو پہلے اعتماد میں لیا جائے، پولیس افسروں کے فوری تبادلوں سے ادارے کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد فیصل کو فوری طور پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور پولیس تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری اس نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی پی او سرگودھا کا تبادلہ اور بطور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی تعیناتی گورنر پنجاب کے حکم پر عمل میں لائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق نگراں وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ محسن نقوی آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو بھی سیکریٹری داخلہ تعینات کرنا چاہتے تھے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مخالفت کے باعث عثمان انور کو سیکریٹری داخلہ تعینات نہیں کیاجا سکا۔

ڈاکٹر اکبر ناصر خان مئی 2022 سے اسلام آباد میں خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد انہیں آئی جی اسلام آباد مقرر کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن نے متعدد بار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات سے قبل ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو تبدیل کرنے کے لیے کہا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم