امریکا نے سیلاب اور خشک موسم کی قبل از وقت پیشگوئی کرنے والا نیا آن لائن ٹول لانچ کر دیا

ہفتہ 30 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی نیشنل ویدر سروس نے ایک نیا آن لائن ٹول متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے ماہرین موسمیاتی سیلاب کی پیشگی پیش گوئی کر سکیں گے۔

این ڈبلیو ایس نے کہا کہ نیشنل واٹر پریڈیکشن سروس مقامی اور علاقائی پیشگوئیوں کو پانی کے اعداد و شمار اور سیلاب کے نقشے اور نیشنل واٹر ماڈل کو اس نئے قومی سطح  کے اس  ٹول  کے ساتھ جوڑتی ہے۔

این او اے اے کے نیشنل واٹر سینٹر کے ڈائریکٹر ایڈ کلارک نے کہا کہ ’ یہ آن لائن واٹر ہب انتہائی جدید ہے جو  عوام کو پانی کی حفاظت اور انتظام کے لیے ٹھوس فیصلے کرنے میں مدد کرنے کے لیے معلومات فراہم کرتا ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ یہ نئی سائٹ جدید سافٹ ویئر، جغرافیائی ٹیکنالوجی اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر سے فائدہ اٹھاتی ہے جو سیلاب اور خشک سالی جیسے انتہائی آبی واقعات سے پہلے آگاہی فراہم کرتی ہے۔

نئے ہائیڈروگراف کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن ٹول میں ایک متحرک، انٹرایکٹو نقشہ پیش کیا جائے گا جو صارفین کو گزشتہ 30 دنوں میں پانی کی سطح کا مشاہدہ کرکے ملک میں کہیں بھی پانی کی صورتحال کا تجزیہ کرنے کی اجازت دے گا اور ڈیڑھ ہفتہ پہلے تک دریاؤں کے سیلاب کی پیشگوئی فراہم کرے گا۔

نیشنل واٹر پریڈیکشن سروس کی ویب سائٹ ایسے ٹولز فراہم کرنے جا رہی ہے جو سیلاب، خشک سالی اور پانی کی دستیابی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے ہر وقت قابل عمل ہائیڈرولوجیکل معلومات فراہم کرے گی اور شراکت داروں اور امریکی عوام کو پانی کے اسمارٹ فیصلے کرنے کے قابل بنائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی