شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے قونصل خانے اور سفیر کی رہائش گاہ پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے میں سینیئر کمانڈر اور سفارتکاروں سمیت 8 افراد شہید ہوگئے۔
مزید پڑھیں
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قونصل خانے کی عمارت تباہ ہوگئی۔
حملے میں قونصل خانے سے متصل عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
دیگر غیرملکی میڈیا کے مطابق دمشق میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہونے والوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل ہیں۔
حملے میزائل حملے میں قونصل خانے اور سفیر کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ کے بعد شامی وزیر خارجہ نے بھی ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے دمشق میں سفارتکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
رائٹرز کے مطابق شامی اور ایرانی میڈیا نے قونصل خانے پر حملے سے متعلق اسرائیل پر براہ راست الزام عائد کرتے ہوئے اس حملے کو مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے تناظر میں خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران اسرائیل نے بارہا ایرانی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
شام کے مصروف بازار میں بم دھماکا، 7 افراد جاں بحق
دوسری جانب شمالی شام کے ایک مصروف بازار میں کار بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ترکی کی سرحد کے قریب صوبہ حلب کے قصبے عزاز میں ہونے والے اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ اس قصبے میں حملہ کس نے کیا تھا۔ جب بم پھٹا تو خریدار عید الفطر کےلیے بچوں کے لیے خریداری کررہے تھے۔