مومو‘ کے کردار کو کسی دوسری جگہ پرفارم نہ کرنے کی پابند ہوں، حنا دلپزیر کا انکشاف

جمعہ 5 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبول اداکارہ حنا دلپزیر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے مقبول ترین ڈرامے ’بلبلے‘ کے کردار ’مومو‘ کو کسی بھی دوسری جگہ پرفارم نہ کرنے کی پابند ہیں۔

حال ہی میں حنا دلپزیر نے نجی ٹی وی گرین انٹرٹینمنٹ کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کردار ’مومو‘ کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ڈرامہ ’بلبلے‘ کی ٹیم کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا گیا ہے کہ وہ اس بات کی پابند ہیں کہ نہ تو کسی ٹی وی شو، ڈرامے اور تھیٹر میں ’مومو‘ کا کردار ادا کریں گی اور نہ ہی کسی عوامی تقریب میں ایسا کر سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ ’بُلبلے‘ کو ابتدائی طور پر 2009 میں نشر کیا گیا تھا۔ یہ ڈرامہ خاندانی کامیڈی کی وجہ سے اتنا مقبول ہوا کہ اس کے ایک سے زائد سیزن بنائے گئے۔

اداکارہ حنا دلپذیر عرف مومو نے انکشاف کیا تھا کہ بلبلے‘ میں مومو کا کردار صرف ایک ہی قسط کے لیے لکھا گیا تھا اور ان کو بطور مہمان اداکار اس ایک قسط میں بلایا گیا تھا۔ اس وقت تک ڈرامے کی تقریباً 25 اقساط آن ایئر جا چکی تھیں اور 26 ویں قسط میں انہیں آنا تھا، جب وہ قسط آن ایئر ہوگئی تو انہیں بتایا گیا کہ یہ کردار بھی ڈرامے کے مستقل کرداروں میں شامل ہوگیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 10 سال قبل جب مومو کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا تو مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ کردار اتنا مقبول ہوگا کہ میری پہچان ہی بن جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم نے ٹی 20 کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

 پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی آلہ کار 22 دہشتگرد ہلاک

بھارت میں ’گوبر دودھ‘ کی فروخت پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ویڈیو

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کیمرا مین شاہد بھٹی | خصوصی گفتگو میں خالد بٹ اور مصطفیٰ چوہدری

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے