چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہفتے کو جوڈیشل کمپلیکس کورٹ نمبر ایک میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد میں اسلحہ لے کر چلنے پرپابندی عائد کردی گئی اور اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیاہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے لہٰذا سیکیورٹی گارڈز سمیت کسی بھی شخص کے اسلحہ لے کر گھومنے پرپابندی عائد ہے اور اس کے علاوہ سفر کی صورت میں گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔
پرائیویٹ کمپنیوں،سکیورٹی گارڈز یا کسی شخص کے اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہے۔
گاڑی چلاتے وقت اپنی گاڑی کاملکیتی ثبوت ساتھ رکھیں۔
ٹریفک پلان جاری کردیاگیا ہے۔
شہری جی الیون ون اور جی ٹین ون کی طرف غیر ضروری نقل وحرکت سے گریز کریں۔⬇️
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 17, 2023
اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جی 10ون اور جی الیون ون کی طرف غیر ضروری نقل وحرکت سے گریزکریں۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج کورٹ نمبرا یک میں پیش ہونا ہے تو ایسے میں انتظامیہ کی جانب سے تمام ترسیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں کیوں کہ اس سے قبل عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد حفاظتی حصار توڑ کر عدالتی احاطے میں داخل ہوگئی تھی جس پر ذمہ داران کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔